
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ صدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال احمد ولد پہلوان خان اور ریاض ولد محمد سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کو ڈی ایریا بزرتا لائن کے قریب آئس (منشیات) فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 15 گرام آئس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی ڈکیتی، اسلحہ اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 103/2026 بجرم دفعہ 9(2)1 سی این ایس ایکٹ 2024 تھانہ صدر میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
