
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) میٹنگ میں ڈی ایس پیز انویسٹیگیشن، پی ڈی ایس پی لیگل و ریڈر اور تھانہ جات/CICs کے تمام انچارجز شریک ہوئے۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سنگین مقدمات سمیت درج تمام کیسز کی الگ الگ پیش رفت لی۔
تھانہ جات کو قتل، ڈکیتی، ہاؤس رابری اور اسٹریٹ کرائم کے کیسز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی، جبکہ مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سنگین مقدمات میں شناخت پریڈ لازمی کروانے اور زیرِ التوا مقدمات جلد مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت دی گئی۔
تمام ڈسپوزل کیسز کو PSRMS میں ضروری TABS کے ساتھ لازمی فیڈ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ بہتر کارکردگی پر شاباش دی گئی اور مزید بہتری کی تاکید کی گئی۔
