
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائ کی ہدایت پر اے وی ایل سی جمشید ڈویژن کی ناکہ بندی کے دوران پولیس مقابلہ
تھانہ فیروزآباد کی حدود، سروس روڈ کے قریب اللہ والی چورنگی بمقام طارق روڈ قبرستان پر ڈاکوؤں سے دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔
نتیجے میں ملزم محمد اسلم ولد محمد اصغر زخمی حالت میں گرفتار اور اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ ملزم سے 01 عدد 30 Bore پستول اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
موٹر سائیکل کی تفصیل:
• Reg: KKC-1161
• Make: Super Power
• FIR: 153/2026
• PS: New Karachi
• U/S: 392/397/34
گرفتار زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
