
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔کہ پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ فٹبال چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان میں خرم ولد عبدالستار اور ابرار ولد گل نبی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
