
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ گلشن معمار پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ثناءاللّٰہ ولد ارسلان اور ابراہیم ولد ملک کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے پسٹل بمعہ ایمونیشن، آدھا کلو سے زائد چرس، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور قبل ازیں متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
