
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے یوسف پلازہ، جوہر آباد، عزیزآباد، سرسید اور خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں شہدائے ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے گھروں پر جا کر ان کی فیملیز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے فیملیز کی خیریت دریافت کی اور پولیس ویلفیئر کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔
شہداء کی فیملیز نے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ہر موقع پر ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جاتا ہے، جبکہ تہواروں اور خوشیوں کے مواقع پر افسران کے وزٹس اور خیریت دریافت کرنے سے انہیں حوصلہ اور تقویت ملتی ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہداء کی فیملیز کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان سے مستقل بنیادوں پر رابطہ قائم رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔
دورے کے دوران ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شہداء کی فیملیز میں عید کے تحائف، مٹھائیاں، چاکلیٹ اور پھولوں کے گلدستے بھی تقسیم کیے۔
