
کراچی: ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کیماڑی نے عید الفطر سے قبل سندھ پولیس کے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں عید کے تحائف ، پھولوں کے گلدستے اور شہداء کے بچوں و اہل خانہ کو عیدی بھی تقسیم کی گئی ۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں ہمارے سر کا تاج ہیں انکی لازوال قربانیاں اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ شہداء نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر ہمیشہ عوام الناس کی حفاظت کے خاطر دھشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا جرآت مندانہ ڈٹ کے مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش پایا ۔
مزید انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کراچی پولیس کے افسران ہمیشہ اپنے شہداء کے اہل خانہ و خاندان کے ساتھ ہر مشکل وقت، خوشی و غمی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔
شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتی
شہداء کو اللہ پاک کی جانب سے رزق بھی فراہم کیا جاتا ہے
شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔
شہداء پولیس ہمارا فخر اور اس قوم کا اثاثہ ہیں ۔
