سرگودہا(رپورٹ طاہراشرف)
محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی سینیارٹی فہرستوں میں گھپلے- من پسند اساتذہ کو ترجیحات میں شامل جبکہ حقدار اساتذہ ترقیات سے محروم کر دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری خالد محمود نے من پسند اساتذہ کے بنیادی عہدوں میں خود ساختہ تحریف کر کے انھیں ترقی کی فہرستوں میں شامل کر دیا ساجدہ پروین دختر محمد شاہنواز 2004 میں ای ایس ٹی بھرتی ہوئی جبکہ آفس موصول نے اپنے اختیار استعمال کرتے ہوئے اسے تعیناتی کی تاریخ سے ایس ایس ٹی ظاہر کیا اسی طرح سینیارٹی فہرست میں کئی اساتذہ کے دوہرے ا سراج کئے جس سے کئی حقدار اساتذہ تقریب سے رہ گئے اساتذہ کی حق تلفی کرنے پر انھوں ڈپٹی کمشنر اور دیگر ارباب اختیار سے فہرست کو کالعدم قرار دینے، معاملے کو شفاف بنانے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے