
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو)کیماڑی: جیکسن پولیس کا سمیر نامی منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ
پولیس نے مطلوب فہرست میں شامل منشیات فروش جنید کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر جیکسن روڈ پٹھان مسجد کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کی، جہاں روزانہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پڑیوں کی شکل میں فروخت ہوتی تھی۔ یہ اڈہ مفرور ملزم سمیر اور جنید چلا رہے تھے۔
چھاپے کے دوران جنید کو دو کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ سمیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم وندر، پنجگور اور کے پی کے سے مختلف گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے منشیات کراچی لاتا تھا۔
ملزمان آئس، ہیروئن، کرسٹل اور چرس کی پڑیاں بنا کر نوجوانوں کو فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ جیکسن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
