
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ ندی کنارے جہانگیر آباد، ناظم آباد نمبر 1 کے قریب مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلیم ولد نظام الدین اور محمد عظیم ولد محمد شمیم کے ناموں سے ہوئی۔ ملزم محمد سلیم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور نقدی رقم، جبکہ محمد عظیم کے قبضے سے آئس (منشیات) اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
