
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ جناب مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ضلع جنوبی میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔
گزشتہ شب تھانہ بوٹ بیسن کی حدود شیرین جناح کالونی، کلفٹن میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن ایس ڈی پی او کلفٹن کی نگرانی میں، جبکہ ایس ایچ او بوٹ بیسن اور ایس ایچ او کلفٹن نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے جامع چیکنگ کی گئی۔ 50 سے زائد افراد کو جدید تلاش ڈیوائسز کے ذریعے چیک کیا گیا، جبکہ ہوٹلز، چائے خانوں اور فلیٹس کی بھی تلاشی لی گئی۔
یہ ٹارگٹڈ آپریشنز منشیات اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ضلع جنوبی میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔
