
کراچی:( محمد حسین سومرو) ویسٹ: تھانہ منگھوپیر پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا اور چھالیہ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار۔
ملزمان حب (بلوچستان) سے رکشے کے ذریعے کراچی اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے، نادرن بائی پاس پر اسنیپ چیکنگ کے دوران پکڑے گئے۔
رکشے سے 100 تھیلیاں (2200 پڑیاں) گٹکا ماوا اور 6 بوریاں چھالیہ برآمد، رکشہ بھی ضبط کر لیا گیا۔
ملزمان ماجد اور رحیم جان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش جاری۔
