کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) بمقام کوئٹہ زکریا کیفے، کنٹری ٹاور فلیٹس، سیکٹر 15 بی بفر زون میں بوقت تقریباً 0750 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کانسٹیبل عاصم متعینہ جوہر آباد تھانہ ، عمر تقریباً 35 سال، اپنے دوستوں کے ہمراہ ناشتے کے لیے ہوٹل پر موجود تھا کہ اسی دوران تین نامعلوم ملزمان دو موٹر سائیکلوں (ایک 125 اور ایک 70) پر سوار، شلوار قمیض میں ملبوس وہاں سے گزرے۔
ملزمان قریبی گلی میں جانے کے بعد واپس آئے تو موقع پر موجود افراد کے کھڑے ہونے پر ملزمان کو شبہ ہوا کہ انہیں پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی دوران ایک ملزم نے 30 بور پستول سے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی کانسٹیبل عاصم کے ماتھے پر لگ کر گذری جبکہ دیگر فائر قریب موجود دکانوں کے شٹر اور دیوار سے ٹکرائیں۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر نیو کراچی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔۔
زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال پھر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
