حیدرآباد(بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تعلقہ لطیف آباد شیزا فاطمہ نے کہا ہے کہ چوڑی کی صنعت سازی حیدرآباد کی منفرد پہچان ہے جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے پاک سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور چائن ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے حیدرآباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں اس موقع پر پاک سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالغفار شیرانی میڈیکل آفیسر لیبر ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر شعیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈپارٹمنٹ کمال خواجہ سوشل سوشل سیکورٹی کے سید مسرت علی رضوی م انسپکٹر ویمن کمپلائنٹ سیل پولیس ڈپارٹمنٹ شبنم عالمانی سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ چوڑی کی صنعت سے وابستہ خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعت سے وابستہ گھر مزدور خواتین غیر رسمی کارکنان ہیں جن کو بطور مزدور شمار نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ان کا استحصال ہو رہا ہے جبکہ سندھ اسمبلی نے ہوم بیسڈ ورکر کے لئے بل بھی پاس کرایا ہے جو پیپلز پارٹی حکومت کا احسن اقدام ہے مگر اس کے اثرات نچلی سطح پر پہنچنے چاہئیں تاکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ ای او بی ائی اور سوشل سیکورٹی کے ادارے ان کو علاج معالجے پینشن ویلفیئر اسکیموں میں جہیز فنڈ رہائش ۔تعلیمی وظائف و دیگر سہولیات میسر ا سکے ۔اس موقع پر پاک سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالغفار شیرانی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کارکنان کو منتظم گروپوں میں منظم کر کے ان کی استعداد کاری پر کام اور انہیں لیڈرشپ فنانشل لٹریسی انٹر پرائز ڈیولپمنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بارے میں تربیت دی جا رہی ہے ۔تقریب میں فعال سماجی خدمات فراہم کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے۔
