
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اقبال مارکیٹ کے علاقے سیکٹر ساڑھے 11 میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 زخمی اور 01 بلا ضرب ملزم سمیت مجموعی طور پر 02 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ارشد عرف K2 ولد محمد انور (زخمی) اور انس بشیر ولد بشیر احمد (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، 05 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضۂ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ بلا ضرب ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
