سچل پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان سمیرا چوک کے قریب فائرنگ کا تبادلہ

کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ سچل پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان سمیرا چوک کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے رکنے کے اشارے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت گل محمد کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔
ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *