ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کا کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے,ڈی ایس پی کینٹ پارس بکھرانی کو ملزمان خلاف فوری کاروائی کا حکم، ملزمان گرفتار
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر ہتڑی پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ پر بروقت اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ ہٹڑی کی حدود علی آباد کالونی میں کم عمر گھریلو ملازمہ پر تشدد کی اطلاع موصول ہونے پر ایس ڈی پی او کینٹ پارس بکھرانی، ایس ڈی پی او چھلگری کاشف قادری اور ایس ایچ او ہٹڑی انسپیکٹر غلام فاروق راہپوٹو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر گھر کے مالک صبغت اللہ شاہ اور اس کی اہلیہ زبیدہ کو حراست میں لے لیا۔
متاثرہ بچی، جس کا نام سجنا اور عمر تقریباً 9 سے 10 سال بتائی گئی ہے، کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ابتدائی بیان کے مطابق بچی گزشتہ دو سال سے مذکورہ گھر میں ملازمت کر رہی تھی جہاں اسے معمولی باتوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور اسے گھر میں محدود رکھا جاتا تھا۔
پولیس نے متاثرہ بچی کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی و طبی امداد فراہم کرنے کے اقدامات کیے ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے کہا ہے کہ بچوں پر کسی بھی قسم کا تشدد، استحصال یا زیادتی ہرگز قابل برداشت نہیں۔ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
