
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) آج کا آپریشن تھانہ سول لائنز کی حدود میں کیا گیا، جس کی نگرانی ایس ڈی پی او فریئر نے کی، جبکہ ایس ایچ او سول لائنز اور فریئر نے نفری کے ہمراہ حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے چیکنگ کی گئی۔ گھروں، ہوٹلوں، چائے خانوں اور عارضی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی، جبکہ مشکوک افراد کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا۔
دو افراد کو مشکوک حرکات پر دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیا گیا، جن کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔
یہ کارروائیاں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے احکامات پر روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔
