
کراچی ؛( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک عادی اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پستول بمع 3 راؤنڈز برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسماعیل ولد مولا جان کے نام سے ہوئی ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ درخشاں میں ایف آئی آر نمبر 286/2026 کے تحت سندھ آرمز ایکٹ (SAA) کی دفعہ 23(i)A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
