اورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی اور اطراف میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری

کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا تھانہ اورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی اور اطراف میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ کارروائی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر منشیات، گٹکا فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جا رہی ہے۔
ڈی ایس پیز اورنگی و منگھوپیر کی نگرانی میں ایس ایچ اوز، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اہلکار شریک ہیں۔ آپریشن کا مقصد امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *