
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق ویسٹ: تھانہ اقبال مارکیٹ، چشتی نگر میں پولیس مقابلہ۔
دوطرفہ فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔
ملزمان شہری طلحہ اقبال سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس پہنچنے پر فائرنگ کی۔
زخمی ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
ملزم سے اسلحہ، ایمونیشن اور 15 ہزار روپے برآمد، اسپتال منتقل، شناخت جاری۔
