
حبرآباد تاریخ 27.04.2026
سندھ وومن ہاکی ایسوسی ایشن کی صدر سابق نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن و رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے کہاکہ سندھ میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہاکی گراؤنڈ بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد میں نئی آسٹرو ٹرف بچھائی جائیگی حیدرآباد ان کا اپنا شہر ہے جس سے انہیں بے پناہ محبت اور لگاؤ ہے کیونکہ ان کا بچپن اور تعلیمی دور اس شہر میں گزرا ہے وہ قومی کھیل ہاکی کے سندھ میں گراس روٹ لیول پر ہاکی کے فروغ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ حیدرآباد سمیت 8 اضلاع کے کھلاڑیوں میں اسٹیکس ۔ بالز اور دیگر سامان کی تقسیم کے حوالے سے بورڈ اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین شاہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز علی شاہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر قائم خانی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے سیکریٹری رضوان تنویر ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن پیپلز پارٹی کی رہنماء ہما نقوی سمیت آٹھ اضلاع کے کوچز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی تقریب سے مئیر بلدیہ حیدرآباد کاشف خان شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی طرز پر بہت جلد مئیر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا حیدرآباد میں بھی انعقاد کیا جائیگا مئیر بلدیہ نے کہاکہ حیدرآباد میں کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے بعد اب محبوب کرکٹ گراؤنڈ اکبری گراؤنڈ اور لیاقت کالونی گراؤنڈ پر ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین شاہ نے کہاکہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید امتیاز شاہ نے کہاکہ حیدرآباد نے ہاکی کے اچھے کھلاڑی پیدا کئیے ہیں حیدرآباد کے پبلک اسکول گراؤنڈ میں اسٹرٹرف پر ہاکی کھیلنے کے چارجز لئیے جاتے ہیں جبکہ اسے عوام اور نوجوانوں کے لئیے کھولا جائے جس پر تقریب میں موجود ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے پبلک اسکول انتظامیہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائ کہ وہ پبلک گروانڈ کو عام پبلک کے لئیے کھلوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی حیدرآباد کے سیکریٹری رضوان تنویر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بورڈ اسٹیڈیم کی حالت زار اور آسٹرو ٹرف کی معیاد ختم ہونے پر اسے تبدیل کرانے پر زور دیا اور کہاکہ بورڈ اسٹیڈیم کا نوجوان کھلاڑی فیضان منا حال ہی میں قومی انڈر 18 ٹیم میں سلیکٹ ہوا ہے آخر میں مہمان خصوصی سیدہ شہلا رضا مئیر بلدیہ کاشف خان شورو نے حیدرآباد میرپور خاص لاڑکانہ شہید بے نظیر آباد سانگھڑ دادو خیرپور سمیت آٹھ اضلاع کے کوچز اور کھلاڑیوں میں ہاکی اسٹیکس اور دیگر سامان تقسیم کیا قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور تمام شرکاء قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے مہمانوں کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا
،
