حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں 6 ملزمان گرفتار، چرس اور مین پوری برآمد
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
*تھانہ راہوکی*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر نور شہباز رند بمہ اسٹاف نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر اعجاز شیخ کو 450 عدد مین پوری اور ملزم رضوان قمبرانی کو 200 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 59,60/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے
*تھانہ حسین آباد*
ایس ایچ او انسپیکٹر اسلم بلو بمہ اسٹاف نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات سپلائر مدد علی خاصخیلی کو 1 کلو 10 گرام چرس
منشیات سپلائرز منور سنگراسی کو 1 کلو 8 گرام چرس
اور کامران انصاری کو 1 کلو 10 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 129/2026 اور 132/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے
*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر سجاد جتوئی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش علی رضا آرائیں کو 95 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 115/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا .
