
کراچی:(رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی بڑی کارروائی، دو ارب ایرانی ریال اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت احمد خان ولد محمد ہاشم اور مصباح الحق ولد عنایت الحق کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو ارب ایرانی ریال، موبائل فونز اور 11 ہزار پاکستانی روپے برآمد کرلیے۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی سمیت مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس غیر قانونی سرگرمیوں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔
