
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ صدر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مہنگی منشیات (آئس) برآمد کر لی۔
گرفتار ملزم کی شناخت نبيل ولد ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 07 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 161/2026 سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس آرڈیننس 2024 کی دفعہ 9(1)-2 کے تحت تھانہ صدر میں درج کر لیا گیا ہے۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
