
رپورٹ : محمد حسین سومرو
ملزم کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فیڈرل بی ایریا IRC امام بارگاہ کے عقب سے گرفتار کیا گیا.
ملزم کی شناخت فیصل ولد یوسف کی نام سے ہوئی ۔
گرفتار ملزم نے مورخہ 15 اکتوبر کو بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5D میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ لیزر مین ہئیر سیلون کو لوٹا تھا۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 380/224 جرم دفعہ 397/34 ت پ بلال کالونی تھانے میں درج ہے ۔
ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 4 عدد موبائل فون اور نقدی لوٹی تھی۔
واردات کی CCTV فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر مسلسل شئیر کی گئی تھی جس پر کام کرتے ہوئے گلبرگ پولیس کو کامیابی ملی اور ملزم گرفتار کیا گیا۔
دورانِ گرفتاری ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
گرفتار ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے ۔
