
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) سرجانی پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی گٹکا برآمد، تین ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی
خدا کی بستی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے طویل تعاقب کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان قیمتی گاڑیوں (فورچونر اور گرینڈی) میں چھپا کر غیر ملکی گٹکا اسمگل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران 1770 پیکٹ (35 بڑے بورے) سفینہ گٹکا، تیار گٹکا ماوا، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔
برآمد شدہ گٹکے کی مالیت مقامی مارکیٹ میں تقریباً 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ملزمان کے زیر استعمال دونوں گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں ظفر علی ولد محب علی، باغ علی ولد محب علی اور نعیم داد ولد ضرداد شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
