
لکراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کو انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزمان سے مقابلہ پیش آیا۔
مذکورہ ڈکیت گینگ نے 20 اپریل 2026 کو تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر دودھ کے تاجر ناصر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ نمبر 340/2026 (دفعہ 302/397/34 ت پ) درج ہے۔
اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ڈکیت ہلاک ہوگئے، جو ایک کار اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
ہلاک ملزمان کی شناخت ندیم، سرفراز، نوید، آصف اور محمد غلام عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل، 2 عدد 9mm پسٹل، 1 عدد SMG، 5 موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور ایک کار برآمد ہوئی۔
ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
