
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر پولیس نے مختلف تھانوں کی سطح پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مقدمات میں مطلوب اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر 705/26 (دفعہ 392/397/34 ت پ) میں ملوث ملزم محمد عمران ولد انور سلطان کو گرفتار کیا۔
تھانہ ملیر کینٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 70/26 (دفعہ 392/397/34 ت پ) میں ملوث ملزم عبدالرزاق ولد حضور بخش کو گرفتار کیا۔
تھانہ شرافی گوٹھ پولیس نے مقدمہ نمبر 275/24 (دفعہ 147/148/149/506B ت پ) میں مفرور ملزم محمد حذیفہ ولد لیاقت خان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
