
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی پولیس کی ماہ اپریل 2026 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں۔ اسٹریٹ کرائم، منشیات، غیر قانونی اسلحہ، گٹکا/ماوا اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں اور اہم برآمدگیاں عمل میں آئیں۔
پولیس کی بروقت حکمت عملی اور پیشہ ورانہ کارکردگی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔
