
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی رحمان کالونی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی۔ پولیس نے کارروائی کرکے اسلحہ کی سپلائی/فروخت میں ملوث ملزم راشد ولد الطاف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے گھر سے 100 سے زائد مختلف اقسام کا جدید اسلحہ، ایمونیشن، اسپیئر پارٹس اور پنچنگ ڈائیز برآمد کی گئیں۔ برآمد شدہ غیر قانونی اسلحہ میں 12 بور ریپیٹر، 12 بور رائفلز، 30 بور کلوز بٹ MP5، رائفل M4، رائفل 12 بور لانگ بٹ، رائفل 12 بور ترکی میڈ، 12 بور رائفل OLT میڈ، 7 ایم ایم رائفلز، نائن ایم ایم پسٹلز، 30 بور پسٹلز اور 30 بور MP5 شامل ہیں۔ ملزم مختلف شہروں سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان لا کر اپنے گھر میں ذخیرہ کرتا اور بعد ازاں غیر قانونی طور پر فروخت کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے جو اس سے قبل بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

