
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ گلبرگ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد عبداللہ ولد محمد سلیم، محمد زاہد ولد رحیم اور سجاد ولد عبدالغفار شامل ہیں۔
ملزمان کم عمر گروہ کی صورت میں مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے اور دورانِ تفتیش 50 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ 3 زندہ کارتوس، 9 چھینے گئے موبائل فونز اور 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ دونوں موٹر سائیکلیں تھانہ لیاقت آباد (مقدمہ نمبر 260/2026) اور تھانہ جوہرآباد (مقدمہ نمبر 149/2026) میں درج مقدمات میں مطلوب تھیں۔
مزید برآں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جس میں ملزمان کو وارداتیں کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گلبرگ کے علاقوں ماما ہوٹل بلاک اور میگنٹ مال میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے (مقدمات نمبر 225/2026، 226/2026)۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 227/2026 بجرم 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
