
کراچی ضلع وسطی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، شاہین فورس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کریمنل زخمی حالت میں گرفتار
لیاقت آباد نمبر 5، طیبہ مسجد کے قریب شاہین فورس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ملزمان شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں کے شور پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے تعاقب کیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شناخت اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
