
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر تھانہ عزیزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر عرف ببلو ولد محمد قاسم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے 40 عدد گٹکا/ماوا برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 276/2026 بجرم دفعہ 4(8)-1 AGMA درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم مقدمہ نمبر 244/2026 (دفعہ 4/8(I)، تھانہ عزیزآباد) میں اشتہاری بھی تھا، جسے اس مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
