
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پاک فوج کی شاندار فتح ’’معرکۂ حق‘‘ کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ سینٹرل سے واٹر پمپ چورنگی، فیڈرل بی ایریا تک ’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘ نکالی گئی۔
ریلی میں سول سوسائٹی، عوام، پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ اور ’’سندھ پولیس پائندہ باد‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے قومی یکجہتی اور سیکیورٹی فورسز سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ملکی امن، سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔
