
کراچی:( رپورٹ,: محمد حسین سومرو) ملیر کینٹ پولیس نے اسکریپ چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بروقت کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد پرویز، سکندر علی اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کاپر، سلور وائرز اور ایک رکشہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے چوری میں استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ بھی ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا گروہ مختلف علاقوں میں اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا اور چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
