
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون:سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار میں سوار ہو کر ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور لائسنس برآمد کرلیے گئے، جبکہ زیرِ استعمال کار نمبر AAAB-606 بھی تحویل میں لے لی گئی۔
گرفتار ملزمان میں مزمل اقبال، بلال رفیق، سمیع اقبال، ابوبکر اقبال اور امجد کاشف شامل ہیں۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
