حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں

*حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں, 12 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکے، مین پوری، شراب، اور اسلحہ برآمد*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی کنمبھر بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکا سپلائرز بنام امجد علی، سجن تنیو اور عدنان انصاری کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 55 عدد پیکٹ تقریباً 6,050 عدد گٹکے ساشے برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 195/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالمالک ابڑو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز بنام سجاد علی اور میر مرتضیٰ زرداری کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 200/200 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم 109/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بنام طالش سولنگی اور یاسین علی کھوسو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 160,161/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے

*تھانہ راہوکی*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر نور شہباز رند بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش سروان دیتھو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 115 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 67/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ ہتڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر اسلم بلو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کامران نوناری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 147/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ مکی شاہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد قاضی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارمان قاضی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 85/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او انسپیکٹر جاوید احمد جلبانی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فجر محمد یوسفزئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 80 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 74/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*چیک پوسٹ سیری*
انچارج سب انسپیکٹر فرحان علی برڑو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امداد علی حجانو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 60 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 194/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *