


کھاریاں(شاہدبیگ سے)
کھاریاں پریس کلب میں صحافتی اتحاد کی خوبصورت مثال، سینیئر صحافی حافظ محمد عمران خلجی کی جانب سے پرتکلف ڈنر، صحافی برادری کا بھرپور اعتماد اور یکجہتی کا اظہار کھاریاں کی صحافتی برادری میں اتحاد، اخوت، ہم آہنگی اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے جذبے کے تحت سینیئر صحافی حافظ محمد عمران خلجی کی جانب سے ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھرپور شرکت کر کے اتحاد، بھائی چارے اور صحافتی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
تقریب کے آغاز پر سابق صدر کھاریاں پریس کلب حاجی عبدالرؤف نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جبکہ میزبان حافظ محمد عمران خلجی نے دعوت میں شریک تمام صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
اس موقع پر 30 سے زائد صحافیوں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ نمایاں شخصیات میں۔پیر سید ہمایوں کبیر شاہ۔چوھدری محمد یوسف سونو۔ ۔چیئرمین مجلس عاملہ کھاریاں پریس کلب محمد سلیمان بٹ۔سینیئر نائب صدر کھاریاں پریس کلب سلیم بٹ۔ ۔ سینیئر صحافی راجہ محمد سفیر، سابق صدر کھاریاں پریس کلب ملک ثاقب محمود اعوان، سینیئر صحافی تسکین امجد خان، سینیئر صحافی اختر وزیر، ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی، میاں طاہر رشید ، سینیئر صحافی شہزاد احمد روزنامہ ڈاک، سابق صدر کھاریاں پریس کلب میاں سلیم یوسف، سابق صدر کھاریاں پریس کلب میاں محمد ندیم، سید یاسر کاظمی،محمد یعقوب روزنامہ پاکستان۔عثمان جرال روزنامہ مشرق ۔سید اعجاز حسین نقوی، مجاہد حسین روشن پنجاب۔ علی اکبر سی نیوز۔ محمد عثمان، ایم عمر، شبیر انجم ۔محمد یامین صدیقی۔صحافی سانول۔عمر رؤف۔راجہ سہیل۔ملک امجد۔ اور دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
