اسلحے کے زور پر شہریوں سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھیننے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال اور حرمون کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان ڈفینس، کورنگی روڈ اور قیوم آباد کے علاقوں میں شہریوں سے قیمتی موبائل فون اور نقدی رقم چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان ساؤتھ ڈفینس پولیس کو اسٹریٹ کرائم کے تین مقدمات میں مطلوب تھے۔
ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *