حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں, 6 ملزمان گرفتار، چھینا گیا موبائل، کیش رقم، اسلحہ، ممنوعہ انجینوموتو اور شراب  برآمد

*حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں, 6 ملزمان گرفتار، چھینا گیا موبائل، کیش رقم، اسلحہ، ممنوعہ انجینوموتو اور شراب  برآمد*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او پھلیلی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 86/2026 زیر دفعہ 397,34 اور کرائم نمبر 87/2026 زیر دفعہ 353,324,340 تعزیرات پاکستان 7 انسداد دہشتگری میں مطلوب ملزم بنام راجہ وقار حسین عرف راجو شاہانی کو گرفتار کرلیا، جبکہ دو ملزمان شان سولنگی اور قدیر بھیو موقع سے فرار ہوگئے،
گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 103/2026 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان اور ملزم راجہ وقار عرف راجو شاہانی کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 104/2026 زیر دفعہ 25A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار و فرار ملزمان کا ایک ساتھی آصف علی ککھرانی ایک ماہ قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے جبکہ ایک ملزم بنام ساجد بھیو بلا ضرب گرفتار شدہ ہے

*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او مارکیٹ بمہ اسٹاف نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان بنام عدنان میمن اور زیشان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 4/4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 168/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کامل راجپوت کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے چھینی گئی کیش رقم 10 ہزار، ایک عدد موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بمہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 169/2026 زیر دفعہ 397,34 تعزیرات پاکستان اور کرائم نمبر 170/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے

*تھانہ پنیاری*
ایس ایچ او پنیاری بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بنام امین پٹھان کو گرفتار کرکے ممنوعہ مضر صحت اجینو موتو کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 20 کٹے اجینو موتو کے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 105/2026 زیر دفعہ 269,270,337J تعزیرات کے تحت مقدمہ درج کرلیا

*تھانہ ہتڑی*
ایس ایچ او ہتڑی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر سہراب منگنھار کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے  10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 168/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *