
کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب عادی اور پیشہ ور ملزم گرفتار۔
پولیس نے تھانہ بغدادی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر عرف حاجی لعل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے کرسٹل برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی منشیات، دہشت گردی اور غیر قانونی اسلحہ سمیت متعدد سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔