
عید کی خوشیوں کے موقع پر وطن کے محافظ افواجِ پاکستان کے جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین: محمد احسن ناغڑ
استحکام پاکستان آرگنائزیشن (ISPO) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے عیدالاضحیٰ اور دیگر قومی و مذہبی تہواروں کے موقع پر ملک کے اندر امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہےمحمد احسن ناغڑ نے کہا کہ جب پوری قوم اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عید اور دیگر تہواروں کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے تو افواجِ پاکستان کے جوان ملک کے طول و عرض اور سرحدوں پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے دفاع اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہوتے ہیں۔ قوم کا سکون، امن اور تحفظ ان ہی جوانوں کی شبانہ روز قربانیوں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان بہادر سپاہیوں نے ہر مشکل گھڑی میں ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے محمد احسن ناغڑ نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے اہلِ خانہ بھی اتنے ہی قابلِ احترام ہیں جتنے ہمارے جوان۔ جب سپاہی سرحدوں، چوکیوں اور حساس مقامات پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہوتے ہیں تو ان کے والدین، شریکِ حیات، بہن بھائی اور بچے بھی ان سے دور رہ کر صبر، حوصلے اور قربانی کی عظیم مثال قائم کرتے ہیں۔ عید اور دیگر خوشیوں کے مواقع پر اپنے پیاروں کی جدائی برداشت کرنا ایک بڑا امتحان ہے جسے افواجِ پاکستان کے خاندان قومی خدمت کے جذبے سے قبول کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کی معترف ہے۔ ان خاندانوں کا صبر، استقامت اور وطن سے محبت دراصل قومی طاقت کا اہم ستون ہے۔ قوم اپنے محافظوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان امن، سلامتی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہےچیئرمین استحکام پاکستان آرگنائزیشن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، افواجِ پاکستان کے جوانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
جاری کردہ ؛
ترجمان
استحکام پاکستان آرگنائزیشن (ISPO)