دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ عوامی کالونی پولیس کا مین روڈ تاج گبول گوٹھ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ ہوا۔
ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد
پولیس کے رکنے کے اشارے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شناخت، کرمنل ریکارڈ کی جانچ اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *