غیر ملکی گٹکے کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو)تھانہ منگھوپیر پولیس نے غیر ملکی گٹکے کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل حسن ولد امید علی کو گرفتار کیا۔ ملزم کی کار سے 100 پیکٹ غیر ملکی گٹکا (سفینہ)، ایک موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی۔
سپلائی میں استعمال ہونے والی کار نمبر ATT-024 بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *