
کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر اور ایس ڈی پی او جمشید ڈویژن ASP محمد عاشر کی نگرانی میں ایسٹ زون کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلع ایسٹ، ملیر اور کورنگی میں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا، ماوا، نان کسٹم سگریٹ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں شاہزیب، محمد سلیمان، شاکر احمد، عبدالباسط، رضوان خان، محمد حسنین، گلستان اور عمر فاروق شامل ہیں۔
تمام ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعہ 8(i) کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔