حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ٹنڈوجام کے علاقے پرتل محلے کے مسائل کے حل کے لئے علاقے کے معززین و رہائشیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقے کے مسائل حل کے لئے
پرتل برادری ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور علاقہ معززین و مقامی افراد کی مشاورت سے راؤ افتخار راجپوت کو برادری کا سردار منتخب کیا گیا اس موقع پر راؤ افتخار راجپوت کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ علاقہ معززین و برادری نے انہیں سردار منتخب کیا ہے اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اپنے محلے اور برادری کے مسائل کو حل کریٹ کسی بھی شخص یا برادری کے افراد کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اس موقع پر
ڈاکٹر عبدالجبار راجپوت حاجی عبدالرشید راجپوت محمد اقبال راجپوت محمد صادق راجپوت حاجی محمد توفیق راجپوت ڈاکٹر محمد طاہر راجپوت نے راؤ افتخار راجپوت کو سردار بننے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری برادری و محلے کا ان کے ساتھ مکمل تعاون رہے گا ہم ملکر برادری و علاقے کو ترقی دینگے اور ہرممکن طور پر مسائل کو حل کریں گے
Posted inکراچی