حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، گھروں میں چوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
*تھانہ بلدیہ*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفر خالدی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان عباس علی عرف ببلو بھٹی اور شاہد چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان تھانہ بلدیہ میں درج کرائم نمبر 107/2026 زیر دفعہ 457، 380 تعزیراتِ پاکستان میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں چوری شدہ سامان، اسٹیبلائزر، پنکھا، سولر وائر اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی و ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او انسپکٹر محمد ہاشم بروہی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب ملزم عبدالرحمن عرف رپورٹر کو ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم تھانہ پھلیلی میں درج کرائم نمبر 86/2026 زیر دفعہ 397، 34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھا۔ دورانِ گرفتاری ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر اس کے خلاف کرائم نمبر 112/2026 زیر دفعہ 25A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر فیض علی شاہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیرالدین شیخ کو ایک عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے خود کو اسٹریٹ کرمنل ظاہر کرتے ہوئے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف کرائم نمبر 94/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔