ایڈیشنل آئی جی کراچی نے محرم الحرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے محرم الحرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واقع المحسن امام بارگاہ، خیر العمل امام بارگاہ انچولی اور برہانی جماعت خانہ داؤدی بوہرہ کمیونٹی حسامی مسجد نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی سینٹرل اور دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے منتظمین سے ملاقات کرکے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کراچی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیامِ امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *