حیدرآباد: 22 جون 2026
*حیدرآباد پولیس ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی قیادت میں حیدرآباد پولیس نے مورخہ 15 جون 2026 تا 21 جون 2026 جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا و مین پوری سپلائرز، اشتہاری و روپوش ملزمان اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 93 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
– جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
– منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 منشیات سپلائرز گرفتار کیے گئے۔
– چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
– موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
– گٹکا و مین پوری فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 22 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
– اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاری اور 7 روپوش ملزمان گرفتار کیے گئے۔
– جوا اکڑا پرچیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا
– دیگر جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیے گئے۔
حیدرآباد پولیس کی 7 روزہ کارروائیوں کے دوران برآمدگی کی تفصیلات:
– 4 پسٹلز بمعہ 21 راؤنڈ برآمد کیے گئے۔
– گٹکا و مین پوری کے خلاف کارروائیوں میں 1995 عدد مین پوری، 13,015 ساشے گٹکا اور 1 کٹے میں مین پوری کا خام مال برآمد کیا گیا۔
– منشیات و شراب کے خلاف کارروائیوں کے دوران 263 بوتل شراب، 48 لیٹر کچی شراب، 1 کلو 96 گرام بھنگ اور 10 کلو 214 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا و مین پوری سپلائرز، اشتہاری و روپوش ملزمان اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔